حکومت کا مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پنجاب، خیبرپختونخوا کے مخصوص اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔

اسلام آباد میں وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اضلاع میں بیماری کا پھیلاؤ تشویش ناک ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بھی کچھ اضلاع میں یہ مسائل درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم کے علاوہ اعلیٰ ثانوی تعلیم کمیشن اور تعلیمی اداروں کے سربراہان شریک ہوئے اور ملک میں تعلیم اور بیماری کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔








2 Comments

  1. Send me social news links on my watsapp

    ReplyDelete
    Replies
    1. Please join our WhatsApp Group. Link is at below.

      Delete
Previous Post Next Post