جنید
ریاض: پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات
کیلئے نئے شیڈول کا اعلان کردیا، پنجاب بھر میں میٹرک کا امتحان 25 مئی
اورانٹر میڈیٹ کا امتحان 3 جولائی سےلیا جائے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز کا اجلاس 9 اپریل کو
منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کے بعد میٹرک
اور انٹر امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق میٹرک کا امتحان 25
مئی سے لیا جائے گا جبکہ انٹر کا امتحان 3 جولائی سے شروع ہوگا۔میٹرک کے نتائج 21
ستمبر اور انٹر کا نتیجہ 20 اکتوبر کو جاری ہوگا۔دونوں جماعتوں کے امتحانات اٹھائیس
،اٹھائیس روز میں مکمل کیے جائیں گے۔
Tags:
Announcement
Examination News
Matric and Inter New Schedule
Matric and Intermediate New Schedule
News